کیلیفورنیا: میٹا نے برطانیہ میں فیس بک اور انسٹاگرام پر بالغوں کی جانب سے کی گئی پبلک پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے AI ماڈلز کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے کہا کہ اس نے ریگولیٹری کی جانب سے چند تحفظات کے بعد ملک میں اے آئی ٹریننگ کو روک دیا تھا۔
کمپنی اپنے تخلیقی اے آئی ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے پبلک پوسٹوں بشمول تصاویر، کیپشنز اور تبصروں کا استعمال کرے گی۔
میٹا نے کہا کہ تربیتی مواد میں 18 سال سے کم عمر کے صارفین کے اکاؤنٹس سے نجی پیغامات یا معلومات شامل نہیں ہوں گی۔
میٹا کی یہ اپ ڈیٹ جون کے وسط میں یورپ میں اپنے AI ماڈلز کے اجراء کو معطل کرنے کے بعد سامنے آئی ہے جب آئرش پرائیویسی ریگولیٹر نے کمپنی کو سوشل میڈیا پوسٹوں سے ڈیٹا استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔