ناسا کا خلائی مشن ’آرٹیمس ون‘ ایک مرتبہ پھر ناکام

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

واشنگٹن: ناسا نے چاند پر بھیجا جانے والے راکٹ سے ہائیڈروجن ایندھن کے اخراج کے باعث خلائی مشن آرٹیمس ون ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خلائی ادارے (ناسا) کی جانب سے انسان کو خلا میں بھیجنے کا مشن ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگیا، جس کی وجہ راکٹ سے مائع ہائیڈروجن کا اخراج بتایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دوسری مرتبہ ایسا ہے کہ انسان کو خلا میں بھیجنے کا ناسا کا مشن ناکام ہوا ہے، امریکی خلائی ادارے نے 29 اگست کو بھی آرٹیمس ون کو چاند پر بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی جو اسپیس لانچ سسٹم (راکٹ کے ایک انجن میں مسئلہ) میں مسئلے کی وجہ سے ناکام ہوگئی تھی، جس کے بعد 3 ستمبر کو مشن لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تین ستمبر کو فلوریڈا کےکینیڈی اسپیس سینٹر سے جب مشن روانہ کیا جانے والا تو راکٹ میں سے ایندھن کا اخراج شروع ہوگیا جس کے باعث خلائی مشن کو ملتوی کردیا گیا، نئی تاریخ کا اعلان تاہم نہیں کیا گیا۔