واٹس ایپ جلد ہی صارفین کو 2 جی بی سائز تک فائل بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گا

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

تازہ ترین معلومات کے مطابق واٹس ایپ نے آزمائشی بنیادوں پر 2 جی بی سائز تک فائلز بھیجنے کی سہولت شروع کر دی ہے اور اگر اس فیچر کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ عام لوگوں کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔

اس حوالے سے واٹس ایپ کی معلومات اور صلاحیتوں کے حوالے سے مشہور وِسل بلور نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ اس فیچر کو ارجنٹائن میں محدود تعداد میں صارفین کے لیے آزمایا جا رہا ہے اور یہ صارفین دوسرے صارفین کو 2 جی بی تک کی فائلیں بھیج سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ فی الحال صارفین صرف 100 ایم بی سائز تک کی فائلیں دوسروں کو بھیج سکتے ہیں، تاہم فائل کے سائز میں یہ اضافہ اگر عوامی طور پر جاری کیا جائے تو اس مقبول میسنجر ایپ کی ایک کمزوری کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

اگرچہ یہ فیچر واٹس ایپ کے لیے ایک بڑی بہتری ہے، لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ واٹس ایپ کی حریف ایپ ٹیلی گرام میں 2020 سے ہم اپ لوڈ کی گئی فائلز کی گنجائش میں زیادہ سے زیادہ 2 جی بی تک اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ کمپنی آنے والے دنوں میں اس فیچر کو مزید صارفین تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ لیکن چونکہ اس فیچر کا تجربہ کیا جا رہا ہے، اس لیے حتمی ورژن میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔