واٹس ایپ میسجز اور بڑے سائز کی فائلوں کی منتقلی کے لیے اہم فیچر متعارف

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میسجز اور بڑے سائز کی فائلوں کی منتقلی کے لیے اہم فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔

میٹا کے چیف آپریٹنگ آفیسر مارک زکربرگ نے ایک نئے چیٹ ٹرانسفر فیچر کا اعلان کیا ہے کہ جس کی مدد سے کلاؤڈ بیک اپ کا استعمال کیے بغیر پرانے فون پر موجود کیو آر کوڈ کو نئے فون سے اسکین کر کے ڈیٹا منتقل کیا جاسکے گا۔

میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ کے اعلان کے مطابق ڈیٹا صرف دو ایک جیسے آپریٹنگ سسٹم کی ڈیوائسز میں شیئر کیا جا سکے گا اور منتقلی کا عمل مکمل طور پر اِنکرپٹڈ ہوگا۔
یہ نیا طریقہ کلاؤڈ پر مبنی موجودہ طریقے سے ممکنہ طور پر زیادہ تیز اور آسان ہوسکتا ہے۔ ان کلاؤڈز کے طریقہ کار میں آئی کلاؤڈ یا گوگل ڈرائیو پر بیک اپ ہسٹری بنائی جاتی ہے اور پھر نئی ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ کر لی جاتی ہے۔

یہ نیا فیچر صارفین کو کلاؤڈ کی مشکل سے بھی باہر نکال سکے گا۔ کلاؤڈ میں اسٹوریج ایک حد ہوتی ہے اور یہ فیچر چیٹ اور میڈیا بیک اپ آئی کلاؤڈ کی جانب سے مفت دی جانے والی 5 جی بی اسٹوریج ختم ہونے کے مسئلے سے بچا سکتی ہے۔

البتہ، اس فیچر کو صرف ایک جیسے آپریٹنگ سسٹم پر کارگر ہوگا، یعنی اینڈرائیڈ ڈیوائس سے صرف اینڈرائیڈ ڈیوائس پر یا آئی او ایس سے آئی او ایس پر ڈیٹا منتقل کیا جا سکے گا۔