دُنیا کی مقبول ترین میسجنگ سروس واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو ایپلی کیشن کے جعلی ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے سے صارفین کو سیکیورٹی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کی سیکیورٹی ٹیم کو گوگل پلے اسٹور میں واٹس ایپ کا ایک جعلی ورژن ملا جو صارفین کو نئے فیچرز پیش کر رہا تھا۔
حال ہی میں ہماری سیکیورٹی ٹیم نے ایپس کے اندر چھپے ہوئے میلویئر کو دریافت کیا ہے جس میں ’Hey WhatsApp‘ اور دیگر شامل ہیں، جسے ’HeyMods‘ نامی ایک ڈویلپر نے گوگل پلے اسٹور کے باہر پیش کیا تھا۔
اُنہوں نے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ اس طرح کے جعلی ورژن لوگوں کے فون پر محفوظ ذاتی معلومات کو چوری کرنے کا ایک اسکیم تھے جبکہ کمپنی مستقبل میں ہونے والے نقصان کو روکنے کے لیے HeyMods کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔
تازہ ترین سیکیورٹی کے خطرے کو مدِنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کے سربراہ نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ ایپ اسٹور سے صرف قابلِ اعتماد واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
اُنہوں نے صارفین پر مزید زور دیا ہے کہ اگر آپ اپنے دوستوں یا کسی عزیز کو جعلی ایپ استعمال کرتے دیکھتے ہیں تو اُنہیں بھی اس حوالے سے آگاہ کریں۔