واٹس ایپ نے ٹیکسٹ ایڈیٹنگ کے نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

سان فرانسسكو: میٹا کمپنی نے واٹس ایپ میں طوفانی تبدیلیوں پر کمرکس لی ہے اور اب بعض صارفین ایپ میں انسٹاگرام اور فیس بک کی طرح ٹیکسٹ ایڈیٹر دکھائی دیا ہے جسے وہ آزمارہے ہیں۔

ویب بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کے جدید ترین ورژن v2.23.7.17 میں صرف تصویر پر کیپشن کی سہولت کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس میں ٹیکسٹ ایڈیٹنگ کے کئی نئے فیچر پیش کئے جارہے ہیں۔ ان میں سے اہم تبدیلیاں یہ ہیں۔

اول تو فونٹ کو بڑھا کر سات تک کیا گیا ہے جن میں کیلسٹوگا، کوریئرپرائم، ڈیمیون، ایکسو ٹو اور مارننگ بریز جیسے فونٹ فیس شامل ہیں۔ اس طرح صرف ایک بٹن سے فونٹ بدلے جاسکتے ہیں۔ دوم ٹیکسٹ کو اچھی طرح دکھانے کےلیے مختلف رنگوں کے بیک گراؤنڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پھر ورڈ پروسیسر کی طرح ٹیکسٹ الائنمنٹ بٹن بھی شامل کئے گئے ہیں جن میں آپ دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں ٹیکسٹ لے جانے کی سہولت بھی موجود ہے۔

توقع ہے کہ صارفین کی آزمائش اور تجربے کی روشنی میں ہی واٹس ایپ ٹیکسٹ ایڈیٹر مزید بہتر ہوکر سامنےآئے گا۔