واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر کو ’محدود‘ کرنے کے لیےکمپونین موڈ فیچر پر کام شروع

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

سان فرانسسكو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ملٹی ڈیوائس کی سہولت کو محدود کرنے پر کام شروع کردیا۔

ڈبلیو اے بیٹا ویب سائٹ پر شائع رپورٹ میں کمپنی ذرائع نے بتایا کہ واٹس ایپ کی جانب سے دنیا بھر کے دو ارب صارفین کے لیے یہ فیچر جولائی 2021 میں متعارف کرایا گیا، جس کے تحت صارف بیک وقت ایک اکاؤنٹ کو اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ، کمپیوٹر اور ویب پر استعمال کرسکتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے کمپونین موڈ نامی فیچر پر کام شروع کردیا گیا ہے، جس کے تحت مستقبل میں اکاؤنٹ کو ثانوی ڈیوائس کے طور پر صرف اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ پر استعمال کیا جاسکے گا اور آئی او ایس ٹیبلیٹ سے یہ منسلک نہیں ہوسکے گا۔
اس کو آسان اور سادہ الفاظ میں یوں بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ آئی فون صارفین انٹرنیٹ کے بغیر بھی ثانوی ڈیوائس کے طور پر صرف اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ تک ہی رسائی ہوگئی۔

کمپنی کی جانب جانب سے اس موڈ کے متعارف کرائے جانے کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی اور نہ ہی کوئی تصدیق کی گئی ہے۔