آپ واٹس ایپ پر آن لائن ہیں یا نہیں، یہ جاننا مشکل نہیں کیونکہ میٹا کے زیرملکیت میسنجر میں صارف کا آن لائن اسٹیٹس سب کے سامنے ہوتا ہے۔
مگر صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ تحفظ فراہم کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔
اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا تھا اور اب جاکر یہ تمام صارفین کو دستیاب ہے۔
اس فیچر سے صارف کو اپنے آن لائن اسٹیٹس کو مخصوص افراد یا ہر ایک سے چھپانے میں مدد ملے گی۔
اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ جب بھی آپ واٹس ایپ کو اوپن کرتے ہیں تو آپ کے نام کی چیٹ اوپن کرنے والے ہر فرد کو علم ہوسکتا ہے کہ آپ کس وقت آن لائن ہوئے یا آخری بار کب آن لائن ہوئے۔
اسی طرح یہ بھی جاننا ممکن ہے کہ آپ اس وقت آن لائن ہے یا نہیں جو صارفین کی پرائیویسی کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
اب نئے فیچر کے ذریعے آن لائن اسٹیٹس کو ٹرن آف بھی کیا جاسکتا ہے مگر اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آپ کی لاسٹ سین سیٹنگز کیا ہے۔