ٹوئٹر نے ایک سال کے طویل انتظار کے بعد بالآخر ایڈیٹ سہولت کے لیے کام کرنے کی تصدیق کردی۔
سی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے یہ اعلان ٹوئٹر کے نئے بورڈ رکن اور اسٹیک ہولڈر ایلون مسک کی جانب سے صارفین سے ایڈیٹ بٹن سے متعلق سوال پر پول کے بعد سامنے آیا ہے۔
قبل ازیں پیر کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے انکشاف کیا تھاکہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی 9.2 فیصد حصہ داری حاصل کرلی ہے۔
ٹوئٹر نے ایڈیٹ بٹن کے بارے میں بتایا کہ ‘ہر کوئی پوچھ رہا ہے۔۔۔ہاں، ہم گزشتہ برس سے ایڈیٹ بٹن پر کام کر رہے ہیں’۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘ہم نے پول سے کوئی منصوبہ نہیں لیا’۔
ٹوئٹر نے بتایا کہ ‘ہم آنے والے مہینوں میں جاننے کے لیے ٹوئٹر لیبس میں ٹیسٹنگ شروع کر رہے ہیں کہ کیا کام کر رہاہے اور کیا کام نہیں ہورہا ہے اور کیا ممکن ہے’۔
https://twitter.com/TwitterComms/status/1511456430024364037?s=20&t=ei7dVn8Af29I6-wDX8gBAg