وئٹر نے اپنی افرادی قوت کم کرنا شروع کر دی جس کے تحت ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے 100 ملازمین کو برطرف کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ نے اپنی ورک فورس سے 30 فیصد افرادی قوت کو کم کیا ہے جس کے تحت ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے 100 ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹوئٹر میں یہ صورتحال ایلون مسک کے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے اعلان کے بعد پیدا ہوئی ہے، ایلون مسک نے ٹوئٹر کو مزید مستحکم بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں مسک کا کہنا تھا کہ کمپنی کو مالی طور پر مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
مسک نے اس دوران ٹوئٹر سے ملازمین کو فارغ کیے جانے کا بھی عندیہ دیا تھا۔
اس سے قبل ٹوئٹر کی جانب سے ملازمتیں دینے کے عمل کو روکنے اور کمپنی کے اخراجات میں بھی کمی کا اعلان کیا تھا۔