چینی خلائی جہاز شین زو سویلین سائنسدان کو لیکر روانہ

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

چین کا خلائی جہاز شین زو روانہ ہو گیا، اس مشن کی خاص بات اس میں سوار ایک سویلین سائنسدان ہیں۔

یونیورسٹی پروفیسر خلاء میں جانے والے پہلے چینی شہری ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق چین کا خلائی جہاز شین زو 16 تیانگونگ خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ ہوا ہے۔

خلائی جہاز شین زو میں 3 چینی خلاء باز سوار ہیں۔

چین رواں عشرے کے آخر تک چاند پر بھی انسانی مشن بھیجنا چاہتا ہے۔