امریکہ نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یوکرائن کی جنگ میں روس کو ہتھیار دیئے تو اسے ہرجانہ ادا کرنا ہوگا امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ انہیں تشویش ہے کہ چین روس کا ساتھ دے رہا ہے جبکہ چین نے پہلے یوکرین روس جنگ میں غیرجانبداری کا اعلان کیا تھا
روزآنہ ہونے والی کانفرنس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے ابھی تک چین کو روس کو ہتھیار دیتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن ہم جانتے ہیں کہ انہوں نے یہ آپشن میز سے نہیں ہٹایا۔
ان کا کہنا تھا کہ روس کو ہتھیار فراہم کرنے کی صورت میں چین کو اس کا ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا اور اس بارے میں بیجنگ کو وارننگ دے دی گئی ہے ترجمان کا کہنا تھا کہ جب تک جنگ جاری رہے گی امریکہ یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا تازہ ترین امدادی پیکج کے ساتھ امریکہ اب تک یوکرین کی فوج کو 32 بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے جبکہ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID ( نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے یوکرین اور روس جنگ کے پہلے سال میں یوکرین کے لیے 9.9 بلین ڈالر کے امدادی پروگرام فعال کر دیا ہے