گوگل میسجز: ویب ورژن پر اینڈرائیڈ کی طرح براہ راست پیغام کا جواب دے ممکن

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

کیلیفورنیا: گوگل میسجز کے ویب ورژن پر شاذ و نادر ہی اپ ڈیٹ پیش کی جاتی ہے لیکن حال ہی میں پیش کی جانے والی اپ ڈیٹ میں اب صارفین ویب ورژن پر اینڈرائیڈ کی طرح براہ راست پیغام کا جواب دے سکیں گے۔

گوگل میسجز کے ویب ورژن میں آخری بار آر سی ایس کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔ آر سی ایس چیٹ وہ چیٹ ہوتی ہے جس میں دوسرا شخص جب کچھ لکھتا ہے تو ’ٹائپنگ‘ لکھا آتا ہے اور آپ کا میسج کسی کو موصول ہونے یا پڑھنے کی رسید ملتی ہے۔

گوگل نے حال ہی میں ڈیسک ٹاپ ویب کلائنٹ پر آر سی ایس پیغامات کو براہ راست جواب دینے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ اس فیچر کے تحت ٹیکسٹ فیلڈ کے اوپر رپلائی ٹو میسج کا آپشن نمودار ہوتا ہے، یہ بالکل اس ہی فیچر کی طرح ہے جو اکتوبر 2022 میں اینڈرائیڈ کے لیے جاری کیا گیا تھا۔
گوگل میسجز ورژن پر تحریر کو کاپی کرنے، ڈیلیٹ کرنے اور ایموجی کے ساتھ جواب دینے کے فیچر بھی متعارف کرائے جا چکے ہیں۔

علاوہ ازیں ویئر آپریٹنگ سسٹم کے لیے میسجز میں ’سجسٹڈ رپلائیز‘ کے لیے باریک کناروں والا نیا ڈیزائن پیش کیا گیا ہے جس میں کیپسول کے شکل کنٹینر موجود ہیں۔