گوگل کا اپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس چھوٹے نیوکلیئر ری ایکٹرز سے چلانے کا معاہدہ

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے چھوٹے چھوٹے نیوکلیئر ری ایکٹرز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو چلانے کے دنیا کے پہلے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

ٹیک جائنٹ کی جانب سے یہ معائدہ کیلیفورنیا کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی کائروس پاور کے ساتھ کیا گیا ہے جس کا مقصد 2030 تک صاف انرجی ٹیکنالوجی کو آن لائن کرنا ہے۔

معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بلاگ پوسٹ میں گوگل کا کہنا تھا کہ نئی جنریشن کے جدید نیوکلیئر ری ایکٹر نیوکلیئر تنصیبات میں اضافے کا نیا راستہ پیش کرتے ہیں، جو کہ ان کے سادہ ڈیزائن، مضبوطی اور فطری طور پر محفوظ ہونے کی بدولت ہے۔

سائز کا چھوٹا اور ماڈیولر ڈیزائن کا ہونا تعمیر کے دورانیے کو کم کرسکتا ہے۔ ساتھ ہی ان کی تنصیب متعدد جگہوں پر کی جا سکتی ہے اور حتمی پروجیکٹ کی ڈیلیوری کے متعلق بتایا جا سکتا ہے۔

کائروس پاور کی ٹیکنالوجی ایک سیرامک اور گالف کی بال کے برابر فیول کے ساتھ پگھلے ہوئے نمک پر مشتمل کُولنگ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے کام کرتی ہے تاکہ بھانپ کی ٹربائن سے توانائی بنائی جا سکے۔

گوگل اور کائروس پاور دونوں کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی کمرشل دستیابی سے قبل اس معاہدے کا ہوجانا ٹیکنالوجی کو بڑھانے اور صاف توانائی کی ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانےپر پھیلانے میں مدد دے گا۔