Google's key step in securing politicians' accounts

گوگل کا سیاست دانوں کے اکاؤنٹس محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدام

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

کیلی فورنیا: گوگل نے دنیا بھر میں 10 ہزار اہم شخصیات اور سیاست دانوں کے اکاؤنٹس محفوظ بنانے کے لیے بلا معاوضہ سیکیورٹی "کی” فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی میل اور گوگل کی دیگر مصنوعات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تیار کی گئیں ٹو فیکٹر آتھینٹی کیشن  فراہم کرنے والی یہ سیکیورٹی  "کی” ایسے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد اور سیاست دانوں کو فراہم کی جائے گی جن کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خدشہ ہے۔ اس بارے میں گوگل کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ہائی پروفائل استعمال کنندگان کے لیے ’ ایڈوانسڈ پروٹیکشن پروگرام ‘ کو فروغ دینا ہے۔
جی میل کی جانب سے اپنے استعمال کنندگان کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کے اقدامات اس وقت کیے گئے ہیں جب ہیکرز کی جانب سے جی میل کے استعمال کنندگان کو ہدف بنانے کی وارننگ دی گئیں۔ گوگل کے تھریٹ اینالسسز گروپ کے ڈائریکٹر سین ہنٹلے کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ وارننگ گزشتہ ماہ دنیا بھر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے جی میل کے تقریبا 14 ہزار استعمال کنندگان کے اکاؤنٹس کو نشانہ بنانے والی ایک مہم کی شناخت کے بعد جاری کی گئی ہے۔ ہنٹلے کا اس بارے میں مزید کہنا ہے کہ اس مہم کا تعلق روس سے تعلق رکھنے والے ہیکرز کے گروپ APT28 سے تھا ، جو کہ ہیکنگ  کے لیے پشنگ (یہ ایک ای میل کمپین ہے جس کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرکے ان کے پاس ورڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے) کی کوشش کر رہے تھے، لیکن ہم نے حکومت نواز ہیکرز کو بلاک کرکے ان کی ای میل تک رسائی کو فوراً روک دیا تھا۔
اعلامیے کے مطابق گوگل نہ صرف اپنے اہم 10 ہزار اکاؤنٹ ہولڈرز کو 41 ڈالر مالیت کی Titan سیکیورٹی کیز بلا معاوضہ بھیج رہا ہے بلکہ اپنے 150 ملین استعمال کنندگان کو خود کار طریقے سے ٹو فیکٹر اٹھینٹی کیشن سسٹم میں داخل کر رہا ہے اوریو ٹیوب کے 2 ملین کری ایٹرز کو بھی لاگ ان کرنے کے لیے اس سسٹم کی ضرورت پیش آئے گی۔