گوگل کا میجک اریزر آپشن اب تمام اسمارٹ فون کےلیے دستیاب

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

گوگل کا میجک اریزر آپشن اب تمام اسمارٹ فون کےلیے دستیاب

لاس اینجس: گوگل نے سیلفی اور تصاویر میں فالتو اشیا اور تفصیلات ہٹانے والا ایک دلچسپ آپشن ’میجک اریزر‘ کے نام سے پیش کیا ہے جو مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔

یہ آپشن اب گوگل پکسل 6 فون کی سیریز میں دستیاب ہے اور آپ کی تصاویر کو غیرضروری اور کھٹکتی ہوئی تفصیلات اور اشیا سے پاک کرتا ہے۔ تاہم یہ کام مشین لرننگ کی بنیاد پر ہوتا ہے اور صرف ایک سوائپ سے ہی یہ کام ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صارفین نے اسے بہت پسند کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خود گوگل کا اے آئی پروگرام سیلفی یا تصاویر میں فالتو اشیا کی نشاندہی کرتا ہے اور آپ کی تصاویر کو بہتر اور پوسٹ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اس طرح اب کوئی آپ کی تصویر کو خراب نہیں کرسکتا ہے اور یادگار لمحات کو بہتر انداز میں محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

تاہم پکسل سیون میں اس جادوئی ڈجیٹل چھڑی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ لیکن سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ گوگل نے اب تمام جدید فون تک اس کا دائرہ کار بڑھادیا ہے اور اس کی سبسکرپشن کا اعلان کیا ہے۔ بہت جلد میجک اریزر کو اب آپ گوگل ون سبسکرپشن کے تحت حاصل کرکے استعمال کرسکیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل نے تمام اسمارٹ فون کے لیے یہ سروس اس وقت شروع کی ہے جب سپرفٹبال لیگ جاری ہے جس سے خود لاکھوں افراد میجک اریزر کی سہولت حاصل کریں گے یا اس کے امکانات اپنی جگہ موجود ہیں۔ تاہم میجک اریزر میں محض تصاویر سے فالتو اشیا نکالنے کا آپشن نہیں بلکہ یہ ایچ ڈی آر ویڈیو افیکٹ، تصاویری کولاج اور دیگر سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔