گوگل: ہزاروں کم معیاری اور غیر فعال ایپلی کیشنز کو اپنے پلے اسٹور سے ہٹانے کی تیاری

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل آئندہ ماہ سے ہزاروں کم معیاری اور غیر فعال ایپلی کیشنز کو اپنے پلے اسٹور سے ہٹانے جارہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کےتجربے کے لیے ایپس کی اعلیٰ معیاری کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر اپنی اسپیم اور کم فعالیت کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

کمپنی کی اس نئی پالیسی کا ہدف وہ ایپلی کیشن ہیں جو ’ایپ سے متعلق خاص افعال کے بـغیر ساکت ہیں‘، ’ان میں کونٹینٹ بہت ہی کم ہے‘ یا ’وہ کچھ نہ کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں‘۔
ان میں صرف ٹیکسٹ والی ایپ، سنگل وال پیپر ایپس اور ایسی ایپس ہیں جو صارفین کو انگیج کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔

ان کے علاوہ وہ ایپس بھی پلیٹ فارم سے ہٹا دی جائیں گی جو کریش ہو جاتی ہیں، صحیح طریقے سے انسٹال نہیں ہوتیں یا ان رسپانسو ہوتی ہیں۔