Cyber ​​attack on Ukrainian government websites

یوکرین کی سرکاری ویب سائٹس پر سائبر حملہ

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

کیف : یوکرین کی حکومت کی ویب سائٹس پر جمعرات کی شب ایک بڑے پیمانے پر سائبر حملہ کیا گیا، جن میں سے کچھ ویب سائٹس پر جمعے کی صبح تک رسائی حاصل نہیں کی جاسکی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی وزارت خارجہ، وزارت تعلیم کی ویب سائٹس ڈان ہوگئیں۔

یوکرین کی کابینہ اور ایمرجنسی منسٹری کی ویب سائٹ بھی ڈان ہوئیں۔یوکرین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر یوکرائنی، روسی اور پولش میں پیغام جاری کیے گئے۔ترجمان یوکرینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سائبرحملے سے متعلق نتیجہ اخد کرنا قبل ازوقت ہے، یوکرین کے خلاف روسی حملوں کا طویل ریکارڈ موجود ہے۔