سئیول : شمالی کوریا نے 2017ء کے بعد اپنے سب سے طاقت ور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے اس میزائل تجربے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ شمالی کوریا کا حالیہ ماہ میں ساتواں میزائل تجربہ ہے۔ جنوبی کوریائی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل داغا ہے۔
جاپانی حکومت کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ بیلسٹک میزائل درمیانے یا طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر نے اس ضمن میں خبر دار کیا ہے کہ شمالی کوریا کشیدگی پیدا کرنے سے باز رہے اور مذاکرات پر واپس آئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے اس نئے میزائل تجربے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔