A new strain of corona virus has emerged in several countries, including the United States and India, which has alarmed scientists

امریکا اور بھارت سمیت کئی ممالک میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم سامنے آگئی، جس نے سائنسدانوں کو پریشان کردیا

eAwazصحت

ممبئی: بھارت اور امریکا سمیت کئی ممالک میں کورونا وائرس کی ایک قسم سامنے آگئی، جس نے سائنسدانوں کو پریشان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور امریکا سمیت مختلف ریاستوں میں اومی کرون کی نئی قسم بی اے 2.75 رپورٹ ہوئی ہے اور یہ وائرس تیزی سے پھیلتا دکھائی دے رہا ہے۔

امریکی ریاست منیسوٹا میں مایو کلینک کے کلینیکل وائرولوجی کے ڈائریکٹر میتھیو بیننکر کا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلنے کی شرح سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تیزی سے پھیل رہا ہے، فی الحال کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔

انہوں نے کہا اومی کرون وائرس کی نئی قسم آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دس ممالک میں سامنے آیا ہے۔ حالیہ دنوں میں کورونا کی اسی قسم کے تین کیسز امریکہ میں رپورٹ ہوئے تھے۔