بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک امریکی خاتون، جنہوں نے حال ہی میں ایمیزون کے جنگلات کا دورہ کیا تھا، اس کی آنکھ میں مایاسس، ایک قسم کے ٹشو انفیکشن کا ایک نادر کیس پایا گیا تھا اور دہلی کے اسپتال میں ایک نجی سہولت میں اُن کی کامیاب سرجری ہوئی۔
اسپتال حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران، 32 سالہ خاتون کی آنکھ سے تقریباً 2 سینٹی میٹر سائز کی تین زندہ مکھیاں نکالی گئیں۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ مریض نے سیدھی آنکھ کی پلک میں سوجن کے ساتھ لالی اور نرمی کی شکایت کے ساتھ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا تھا اور یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ پچھلے 4 سے 6 ہفتوں سے اپنی آنکھ کے اندر کچھ ہلتی چیز ہوئی محسوس کر رہی ہیں۔
خاتون نے امریکا میں ڈاکٹروں سے مشورہ کیا تھا لیکن ڈاکٹروں کو یہ معلوم نہ ہوسکا تھا کہ مریض کی آنکھ میں مکھیاں ہیں اور ڈاکٹروں نے خاتون چند علامتی امدادی ادویات پر ڈسچارج کر دیا تھا۔
دہلی اسپتال کے کنسلٹنٹ اور ہیڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد ندیم نے کہا کہ یہ مایاسس کا ایک بہت ہی نایاب کیس تھا، اس لیے ان کیسز کا تفصیلی جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شعبہ سرجری سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر نے تقریباً 2 سینٹی میٹر سائز کی تین زندہ بوٹ فلائیز کو نکالا ہے، سرجری 10 سے 15 منٹوں میں بغیر کسی اینستھیزیا کے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ مکمل کی گئی۔
نیوز سورس جنگ نیوز