ماہرین صحت خواتین کو ٹرینڈنگ ’باربی فیٹ‘ چیلنج کے پیشِ نظر جسم پر آنے والے مضر اثرات سے متعلق خبردار کر رہے ہیں۔
ماہرین صحت ایک نئے ٹِک ٹاک چیلنج پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں جسے ’باربی فیٹ‘ چیلنج کا نام دیا گیا ہے، اس چیلنج کو سوشل میڈیا کے ذریعے مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔
یہ چیلنج گریٹا گیروِگ کی فلم ’باربی‘ کا نتیجہ ہے جس نے بڑے پیمانے پر عالمی سطح پر توجہ حاصل کی ہے، اس فلم کے ریلیز ہونے کے بعد لوگوں میں گلابی رنگ کا ایک نیا جنون دیکھنے کو سامنے آ رہا ہے۔
’باربی فیٹ‘ چیلنج میں وہ لوگ شامل ہورہے ہیں جو اپنے پیروں کی انگلیوں لمبا، پتلا اور نازک پاؤں دکھانا چاہتے ہیں جو کہ بالکل مشہور باربی ڈول کی طرح دکھتا ہو جبکہ ماہرین صحت خبردار کر رہے ہیں کہ یہ رجحان جسمانی اور دماغی صحت دونوں پر نقصان دہ اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ’باربی فیٹ‘ پوز (پوزیشن) پٹھوں پر تناؤ کا باعث بن سکتا ہے جس سے پٹھوں کے درد کا سبب اور ممکنہ طور پر چوٹیں لگ سکتی ہیں۔