بلوچستان: رواں سال کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی

eAwazصحت

کوئٹہ کے اسپتال میں زیرعلاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا جس کے بعد بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس سے انتقال کرنے والے کوئٹہ کے 16 سالہ خان محمد کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق صبح مریض کی حالت مزید خراب ہونے کے بعد وہ انتقال کر گیا۔ خان محمد کے انتقال سے بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق رواں سال اب تک فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے 34 مریضوں کوعلاج کیلئے اسپتال لایا گیا ہے۔