حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نصیرآباد ڈویژن کے پانچ اضلاع میں شدید نقصان پہنچا نے کے بعد اب بے گھر اور تباہ حال سیلاب متاثرین میں وبائی امراض ایک دوسری آفت کی صورت سر اٹھا رہے ہیں۔
ڈائریکٹرجنرل پراونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نصیرخان ناصر کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں اس کے باوجود صورحال تشویشناک ہے۔
دوسری جانب زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم اور وبائی امراض میں گھرے سیلاب متاثرین تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہیں اور تکلیف دہ صورتحال میں حکومت سے شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔
نصیرآباد ڈویژن کے سیلاب متاثرین ملیریا ، ڈائریا اور گیسٹرو جیسے امراض کا شکار بن رہے ہیں، حکومتی سطح پر موثر اقدامات نہ کیے گئے تو بلوچستان میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔