بھارت میں کورونا کے نئے ویرینٹ جے این 1 کے سبب کورونا کیسز کا پھیلاؤ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 752 کیس اور 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز 21 مئی کے بعد سب سے زیادہ کورونا کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں کھانسی اور بخار کی صورت میں کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ کرسمس اور نئے سال پر کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے شہریوں کو فیس ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت نے کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کے سب ویرینٹ جے این 1 کو ویرینٹ آف انٹرسٹ قرار دے دیا ہے۔