25 killed in Turkey drinking substandard alcohol

ترکی میں غیر معیاری شراب پینے سے 25 افراد ہلاک

eAwazصحت

استنبول :ترکی میں غیر معیاری شراب پینے سے رواں ہفتے 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ ان ہلاکتوں میں 7 استنبول میں ہوئیں۔ترک میڈیا کے مطابق پولیس نے 30 ہزار لیٹرز سے زائد جعلی اور غیرقانونی شراب ضبط کرلی۔

بتایا جاتا ہے کہ اس غیر معیاری شراب میں بعض اوقات ایتھنول کے بجائے زہریلا میتھنول ملایا جاتا ہے، جو کہ انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔