Feelings of loneliness cause memory loss in older adults

تنہائی کا احساس بڑی عمر کے افراد میں یادداشت کی کمی کا باعث

eAwazصحت

واٹرلو: کینیڈا میں یونیورسٹی آف واٹر لو کی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ تنہائی عمر رسیدہ افراد میں یاداشت پر منفی اثر دالتی ہے۔

تنہائی ایک انفرادی احساس ہے جسے لوگ سماجی سرگرمیوں میں مشغول رہتے ہوئے بھی محسوس کر سکتے ہیں۔ یہ اکثر ڈپریشن اور تناؤ کے ہارمونز میں اضافے سے منسلک ہوتا ہے جو یادداشت کو کمزور کرنے میں معاون ہے۔

یونیورسٹی آف واٹر لو کے محققین نے تنہائی کے احساس اور اس کے درمیانی عمر اور بڑی عمر کے بالغوں میں یادداشت پر اثرات کا چھ سالہ مطالعہ کیا ہے۔
رپورٹ کے سرکردہ مصنف جی وون کانگ نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے توقع کی تھی، مطالعہ میں وہی ہم نے پایا یعنی جو لوگ سماجی طور پر الگ تھلگ اور تنہا تھے، ان کی یادداشت میں سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی جو چھ سالوں میں شدت اختیار کر گئی۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ تنہائی کا احساس یادداشت کی کمی کا دوسرا سب سے بڑا عنصر ہے، حالانکہ بہت سارے مطالعات تنہائی کے پیچیدہ اثرات پر غور کیے بغیر سماجی تنہائی کے خطرات پر رپورٹ کرتے ہیں۔