کیپ ٹائون: جنوبی افریقہ کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ اس نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون پر قابو پا لیا ہے۔جنوبی افریقہ کی میڈیکل ریسرچ کونسل کے مطابق ملک کورونا وائرس کی چوتھی لہر اومی کرون سے نکل چکے ہیں۔
جنوبی افریقی میڈیکل ریسرچ کونسل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اومی کرون کے باعث اموات میں خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوا۔ادھر جنوبی افریقہ کے ایوانِ صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک میں اومی کرون پر مکمل قابو پانے کے بعد عائد پابندیاں ہٹا لی جائیں گی۔
جنوبی افریقہ کے ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز کے انتہائی سطح پر پہنچنے کے بعد اب کمی آئی ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس اب تک 91 ہزار 61 شہریوں کی جان لے چکا ہے جبکہ تاحال اس کے 34 لاکھ 46 ہزار 532 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔