روس کینسر کی ویکسین بنانے کے بہت قریب

eAwazصحت

روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہم کینسر کی ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں روس کے صدر پیوٹن نے کہا کہ روسی سائنس دان کینسر کی ویکسین بنانے کے قریب ہیں جو جلد ہی مریضوں کے لیے دستیاب ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مستقبل کی ٹیکنالوجیز پر ماسکو فورم میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ امید ہے کہ جلد ہی ویکسین کو تھراپی کے طریقوں کے طور پر مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ ویکسین کس قسم کے کینسر اور کیسے اس کے خلاف کام کرے گی۔