زیادہ دیر بیٹھے رہنا یادداشت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے؛ ماہرین

eAwazصحت

امریکی ماہرین صحت نے زیادہ دیر بیٹھے رہنے کے نقصان سے خبردار کردیا۔

امریکی ماہرین صحت کے مطابق زیادہ دیر بیٹھے رہنا یادداشت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

امریکی یونیورسٹی آف ساؤتھرن کیلیفورنیا اور یونیورسٹی آف ایریزونا کے ماہرین صحت نے اس تحقیق کا جائزہ لیا جو سات سال کے دوران 50 ہزار مرد و خواتین پر ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ تمام لوگ 60 سال سے زیادہ عمر کے ہیں جن کی کلائیوں پر ایک خصوصی طبی آلہ لگایا گیا تھا جو انہوں نے چھ ماہ تک ہر ہفتے 24 گھنٹے لگائے رکھا۔ یہ طبی آلہ یہ شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا کہ اُسے پہننے والا بیٹھا ہوا ہے یا حرکت کر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس آلے نے پہننے والے پر 24 گھنٹے نظر رکھی اور اس کی نقل و حرکت نوٹ کرتا رہا۔ اس کی مدد سے محققین کو پتا چل گیا کہ کون ٹی وی زیادہ دیکھتا رہا، کون ویڈیو گیمز کھیلتا رہا، کون بیٹھا رہا یا دیگر کام کرتا رہا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اب 6 سال بعد اس انوکھی تحقیق کے ذریعے انکشاف ہوا ہے کہ جو مرد و خواتین دن کے بیشتر حصّے میں بیٹھے رہتے تھے یعنی 10 گھنٹے سے زیادہ وہ بھولنے کی بیماری یا ڈیمنشیا کا نشانہ بن گئے۔