سعودی عرب کے پولیو کے خاتمے کیلئے 500 ملین ڈالر مختص؛ بل گیٹس

eAwazصحت

امریکی ٹیکنالوجیکل کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پولیو کے خاتمے کے لیے 500 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔

ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر بات کی، انہوں نے پولیو کے خاتمے کیلئے مضبوط شراکت داری پر اتفاق کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان ریلیف سینٹر اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مشترکہ تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر فریقین کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔