شدید گرمی سےڈائریا اور ہیٹ اسٹروک کے کیسزمیں اضافہ

eAwazصحت

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سمیت دیگر تمام شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، اسپتالوں کی ایمرجنسی میں ڈائریا اور ہیٹ اسٹروک کے کیسز بڑھنے لگے۔

ڈاکٹر فرح کا کہنا ہے کہ میو اسپتال میں یومیہ 200 سے زائد مریض رپورٹ ہو رہے ہیں جن میں بچے اور بڑے دونوں شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو ڈائریا اور بڑوں کو ہیٹ اسٹروک ہورہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بچوں کے ہاتھ دھلوانے پر توجہ دی جائے ، گھر سے باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ کر رکھیں تاکہ ڈائریا اور ہیٹ اسٹروک سے خود کو محفوظ رکھا جاسکے۔

ڈاکٹر فرح نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ زیادہ پانی پیئیں اور او آر ایس کا استعمال بھی کریں۔