فائبر سے بھرپور غذائیں بلڈ شوگر میں کمی لانے میں مدد دے سکتے ہیں: تحقیق

eAwazصحت

چیسٹر فیلڈ: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سبزیوں پر مشتمل غذا بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے، قلبی صحت میں بہتری اور ذیا بیطس میں کمی (ری مِشن) میں مدد دے سکتی ہے۔

ری مِشن کی کیفیت میں بلڈ شوگر کی مقدار ذیا بیطس کی حدود سے نیچے گِر جاتی ہے، جس کے بعد کسی دوا کی ضرورت نہیں ہوتی۔

امیریکن جرنل آف لائف اسٹائل میڈیسن میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق مطالعے میں جن افراد کی غذا سبزیوں پر مشتمل تھی ان میں ٹائپ 2 ذیا بیطس میں کمی واقع ہوئی تھی۔

محققین نے 2007 سے 2021 کے درمیان ہونے والے کارڈیئک ویلنیس پروگرام سے 41 سے 89 برس کی عمر کے درمیان 59 ٹائپ 2 ذیا بیطس کے مریضوں کے ہیلتھ ریکارڈ کا جائزہ لیا، ان مریضوں کی غذا سبزیوں پر مشتمل تھی۔ ان مریضوں کی اوسط عمر 71.5 تھی۔

ان مریضوں میں بلڈ گلوکوز کی مقدار میں واضح بہتری آئی اور 37 فی صد افراد میں ذیابیطس میں 37 فی صد کمی آئی۔

فائبر سے بھرپور غذائیں آپ کو بھرے پیٹ کا احساس دلاتے ہیں، جو بھوک اور زیادہ کھانے کے امکانات کو کم کرسکتے ہیں۔

ایک ماہرِ ذیا بیطس ڈاکٹر میری وویوکلِس کیلس کا کہنا تھا کہ فائبر سے بھرپور غذائیں بلڈ شوگر میں کمی لانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فائبر سے بھرپور غذائیں پیٹ میں ہلکی رفتار سے حرکت کرتی ہیں اور کافی وقت تک بھرا پیٹ محسوس کیا جاسکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں آپ مزید کھانے سے گریز کرتے ہیں۔

سبزیوں پر مبنی غذا میں کم مقدار میں ناسیر چکنائی ہوتی ہے۔ یہ چکنائی پِتے کے بی سیل فنکشن کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔