لاہور میں سبزیوں کے لیے استعمال ہونے والے پانی میں زہریلے مادے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سبزیوں کی کاشت میں استعمال کیے گئے پانی میں صنعتی فضلہ شامل ہے، پانی میں آرسینیک اور کولیفارم پایا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سبزیاں اگانے کے لیے استعمال پانی میں تیزابیت بھی پائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کولیفارم جراثیم ٹائیفائیڈ اور دیگر بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چند دن پہلےانڈسٹریل اور سیوریج کے پانی سے اگائی گئی سبزیاں تلف کی تھیں۔