لاہور: فضا میں آلودگی مزید بڑھ گئی ، صحت سے متعلق خطرات میں بھی اضافہ

eAwazصحت

لاہور کی فضا میں آلودگی مزید بڑھ گئی جس سے صحت سے متعلق خطرات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 419 تک پہنچ گیا ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر ہے۔

فضائی آلودگی بڑھنے سے حدِ نگاہ بھی متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شہر کی فضا بچے، بوڑھے اور بیمار افراد کے لیے انتہائی مضر ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سانس، دمہ، پھیپھڑے اور الرجی سے متاثرہ افراد کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور میں دسمبر کے وسط تک اسموگ بڑھنے کے امکانات ہیں۔