لاہور کی مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
ادویہ ساز ادارے کے مطابق بخار کی گولی اور خون پتلا کرنے والی دوا سمیت 41 ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
صدر پی پی ایم اے منصور دلاور کا کہنا ہے کہ بخار کی گولی پر خرچہ 2 روپے 35 پیسے آتا ہے، بازار میں بخار کی گولی 1 روپے 90 پیسے کی بیچنا پڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم 6 ماہ پرانے خام مال سے دوائیں بنارہے ہیں، جو اب ختم ہوگیا ہے، دوائیں بنانے کا 94 فیصد خام مال باہر سے آتا ہے، دواؤں کی کمی سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوا ساز ادارے ڈالر کے 158 روپے والے ریٹ پر دوا بنارہے ہیں، پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
منصور دلاور نے کہا کہ دوا کی قیمتیں ڈریپ کا ادارہ مقرر کرتا ہے۔