برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک سیوریج لائن سے پولیو وائرس ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق پولیو وائرس شمالی لندن سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد میں پھیل گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیو کے شواہد گٹر سے ملنے پر یوکے ہیلتھ ایجنسی نے ’’نیشنل انسیڈنٹ ڈکلیئر‘‘کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر پولیو وائرس حال ہی میں برطانیہ آئے کسی شخص کے ساتھ آیا ہے، ممکنہ طور پر پولیو وائرس لانے والے شخص کو حال ہی میں ویکسین بھی لگی ہوگی۔
حکام کا خیال ہے کہ پولیو وائرس شمالی لندن میں قریبی تعلق رکھنے والے کچھ افراد میں پھیل گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیو وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فوری تحقیقات سے پھیلنے کی جگہ کا تعین کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 1950 میں برطانیہ میں پولیو عام تھا، تاہم 2003 میں اس کا خاتمہ کردیا گیا تھا۔