ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ

eAwazصحت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے کیسز میں سے 2 کا تعلق خیبرپختونخوا اور 2کا بلوچستان سے ہے، مزید 4 کیسز کے بعد رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 8 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس سے قبل ملک میں پولیو وائرس کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آئے تھے، پولیو سے متاثر ہونے والے 2 بچوں کا تعلق بلوچستان اور ایک کا تعلق خیبرپختونخوا سے تھا۔

ذرائع وزارت صحت کا بتانا ہےکہ ملک میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔