لاہور: پنجاب میں نمونیہ مزید 7 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 58 اموات اور 3 ہزار 520 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں نمونیے سے رواں سال 303 اموات ہوئیں جبکہ 18 ہزار 804 کیسز سامنے آئے۔
لاہور میں ایک روز میں 178 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے 764 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں نمونیہ سے ایک شخص کا انتقال ہوگیا۔