وزیرِ اعظم کا ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ

eAwazصحت

وزیر اعظم شہباز شریف نے شعبہِ صحت کی بہتری کیلئے ایک اور اقدام اٹھاتے ہوئے ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

پرائم منسٹر اسٹرٹیجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کی سی پی آر ٹریننگ زندگیاں بچانے میں معاون ہوگی۔

سلمان صوفی نے کہا کہ جان بچانے والی سی پی آر ٹریننگ کو اسکولوں کے نصاب میں شامل کیا جائے گا، ہر شہری کو سی پی آر کی تربیت دینا بھی مہم کا حصہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے اس ملک گیر مہم کے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، وزیر اعظم قومی سطح پر صحت کے شعبے میں اصلاحات پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔