پاکستان بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کو مفت علاج اور طبی معاونت فراہم کرنے کے لیے 3 ہزار ذیابیطس کلینکس کا نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔
ماہر ذیابطیس اور ہیلتھ پروموشن فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین پروفیسر عبدالباسط نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں نیشنل ڈائبٹیز نیٹ ورک کے تحت قائم ہزار مفت ڈائبٹیز کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پروفیسر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ آج انہوں نے ہیلتھ پروموشن فاؤنڈیشن کے تحت نیشنل ڈایابیٹیز نیٹ ورک (این ڈی این) کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر کلینک روزانہ 25 ذیابیطس مریضوں کو مفت مشاورت فراہم کرے گا اور اس طرح تین ہزار کلینکس پر روزانہ 75 ہزار افراد کو علاج کی مفت سہولیات میسر آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مریضوں کو 50 فیصد رعایت پر دوائیں، انسولین اور 25 فیصد رعایت پر لیبارٹری ٹیسٹ فراہم کیے جائیں گے۔
پروفیسر عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان میں ہزاروں افراد پاؤں کے زخموں اور ذیابیطس کے کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے معذوری کا شکار ہوتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ علاج اور ادویات کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔