پاکستان میں اب منکی پاکس کا کوئی کیس نہیں؛ وزارتِ صحت

eAwazصحت

وزارتِ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب منکی پاکس کا کوئی کیس نہیں ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت نے بتایا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں داخل ہونے والے منکی پاکس کا شکار دونوں مریض صحتیاب ہونے کے بعد ڈسچارج ہوچکے ہیں۔

وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق، پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے 5 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور سب ہی صحتیاب ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 17 اپریل کو سعودی عرب سے پاکستان آنے والے دو افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی تھی۔

افریقا سے باہر یہ انفیکشن انسانوں کے سفر یا جانوروں کی درآمد کے ذریعے پھیلتا ہے اور اب تک یہ وائرس برطانیہ، امریکا، کینیڈا، اسرائیل، سنگاپور اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں رپورٹ ہوچکا ہے۔