پاکستان میں منکی پوکس کا ایک اور کیس کی تصدیق

eAwazصحت

پاکستان میں منکی پوکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، خلیجی ملک سے اسلام آباد آنے والے 32 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔

وفاقی حکام کے مطابق منکی پوک سے متاثرہ شخص کل اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ یہ اس سال منکی پاکس کا پاکستان میں آٹھواں کیس ہے۔

پمز انفیکشس ڈزیزز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نسیم اختر نے کہا کہ منکی پاکس سے متاثرہ مریض اس وقت پمز اسپتال میں زیر علاج ہے، متاثرہ شخص کا تعلق اپر دیر کے پی سے ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر نسیم اختر نے کہا کہ منکی پاکس سے متاثرہ شخص کی حالت تسلی بخش ہے۔