پاکستان میں 42 فیصد بچوں کے اسٹنٹنگ کا شکار ہونے کا انکشاف

eAwazصحت

پاکستان میں 42 فیصد بچوں کے اسٹنٹنگ کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد میں پائیدار ترقی کے اہداف پر پارلیمانی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ یونیسف حکام نے ٹاسک کو بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں 9.4 فیصد لڑکے اور9 فیصد لڑکیاں موٹاپے کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں۔

یونیسف حکام کا مزید کہنا تھا کہ 20.5 فیصد جوان لڑکوں اور20.7 فیصد جوان لڑکیوں کا وزن زیادہ ہے۔ نوجوان لڑکوں میں 12.6 فیصد اور لڑکیوں میں 12.1 فیصد ذیا بیطس میں مبتلا ہیں۔کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بچوں کے لیے فارمولا دودھ کی انڈسٹری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں 6 سے 23 ماہ کے 14.6 فیصد جبکہ دنیا بھر میں 34 فیصد بچوں کو مائیں اپنا دودھ پلاتی ہیں۔
بلوچستان اور سندھ میں فوڈ فورٹیفکیشن ایکٹ منظور ہوگیا ہے۔ گندم میں آئرن،زنک اور وٹامن شامل کیا جاتا ہے۔ صرف پنجاب میں تعلیمی اداروں کے اطراف سوڈا, انرجی ڈرنک اور جنک فوڈ پر پابندی ہے۔