پاکستان نے ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ اور علاج کیلئے عالمی برادری سے 25 کروڑ ڈالرز مانگ لیے۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائےصحت ڈاکٹر مختاربھرتھ نے ہیپاٹائٹس پر آگاہی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وفاق اور صوبوں نے 50 فیصد آبادی کی اسکریننگ اور علاج کیلئے 70 ارب روپے رکھے ہیں۔
ڈاکٹرمختار نے بتایا کہ بقیہ 50 فیصد آبادی کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ اور علاج کے لیے 25 کروڑ ڈالرز درکار ہیں، امید ہے عالمی برادری پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے درکار فنڈنگ مہیا کرے گی۔