پھیپھڑوں کی پہلی اور کامیاب روبوٹک پیوندکاری

eAwazصحت

روبوٹک پیوندکاری میں نیا سنگِ میل عبور کرلیا گیا، امریکی خاتون کے دونوں پھیپھڑوں کی پہلی اور کامیاب روبوٹک پیوندکاری کی گئی ہے۔

دنیا کا یہ پہلا مکمل روبوٹک ڈبل لنگ ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن 22 اکتوبر کو نیو یارک میں کیا گیا۔

مریضہ کا نام شیرل مہرکر ہے، وہ میڈیسن کے شعبے سے وابستہ ہیں اور پچھلے 10 سال سے پھیپھڑوں کی دائمی بیماری (سی او پی ڈی) کا شکار تھیں۔

کوویڈ کی وجہ سے یہ بیماری مزید شدت اختیار کر گئی۔ روبوٹک پیوندکاری میں کم سے کم سرجری ہوتی ہے اور اس کا مقصد صحتیابی کے دورانیے کو تیز کرنا ہے۔

سرجری کے تقریباً ایک ماہ بعد شیرل اب اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے قریب ہیں۔