The World Health Organization has expressed concern over the increase in the number of corona cases in China

چین، کورونا کیسز میں اضافے پر عالمی ادارۂ صحت کا اظہار تشویش

eAwazصحت

چین، کورونا کیسز میں اضافے پر عالمی ادارۂ صحت کا اظہار تشویش
چین میں کورونا کیسز میں اضافے پر عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے لیے چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ صورتحال کے جامع جائزے کے لیے چین میں کورونا کیسز کی تفصیلی معلومات درکار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

کورونا کیسز میں اضافے پر چین میں اگلے برس کورونا سے 10 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔