چین کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر پابندیاں سخت کر دی گئیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر شنگھائی ڈزنی ریزورٹ عارضی لاک ڈاؤن کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔
چینی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریزورٹ میں موجود افراد منفی کورونا ٹیسٹ آنے پر ہی باہر آ سکیں گے۔
کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر چین کے علاقے مکاؤ میں بھی دوبارہ پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔
مکاؤ میں آج سے 7 لاکھ شہریوں کی کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ شروع ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین بھر میں 547 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران اس سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
چین میں کُل کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 506 اور اس سے اموات کی تعداد 5 ہزار 226 ہو چکی ہے۔