ٹورونٹو: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ افراد جن میں ڈیمینشیا کا سبب بننے والے عوامل،جیسے کہ سیگریٹ نوشی، ذیا بیطس یا سماعت کا کمزور ہوجانا، نہیں ہوتے ان کی دماغی صحت بالکل ان ہی لوگوں کی طرح ہوتی ہے جو ان سے عمر میں 10 یا 20 سال چھوٹے ہوتے ہیں۔
بیکریسٹ تحقیقی انسٹیٹیوٹ میں کیے جانے والے ایک مطالعے میں معلوم ہوا کہ ڈائمینشیا کا ایک سبب بھی دماغی کارکردگی کو کم کردیتا ہے جو کہ تین سال کی عمر بڑھانے کے مساوی ہوتا ہے۔
تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر اینالیز لاپلیوم کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ کسی کی دماغی کارکردگی کا تعین کرنے کے لیے عمر سے زیادہ اہم ممکنہ طور پر طرزِ زندگی کے عوامل ہوسکتے ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ ان عوامل کو بہتر بنانے کے لیے آپ بہت کچھ کرسکتے ہیں جیسے کہ ذیابیطس کی دیکھ بھال کرنا، سماعت میں کمی پر توجہ دینا اور سیگریٹ نوشی ترک کرنے کے لیے مدد لینا۔
یہ تحقیق ڈیمینشیا کا سبب بننے والے طرزِ زندگی کے عوامل کو دیکھنے والی اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے۔