کانگو وائرس سے کراچی میں پہلی ہلاکت، محکمہ صحت کا الرٹ جاری

eAwazصحت

کراچی میں کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت کے بعد محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں رواں سال کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ 28 سال کے محمد عادل کو 30اپریل کو بخار ہوا تھا، جس کے بعد4 مئی کو انہیں نجی اسپتال لایا گیا تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق مریض کےنمونے تصدیق کے لیے آغا خان لیبارٹری بھیجے گئے تھے جس کے بعد ان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ مریض میں کانگو کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد محمد عادل کا انتقال 5 مئی کو ہوا تھا۔